سرفراز احمد

ہیپی برتھ ڈے بوبی، سرفراز احمد کی بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے انہیں ہیپی برتھ ڈے بوبی کہہ کر مبارکباد دی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے بابر اعظم کو بوبی مخاطب کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر2016 کو کھیلا تھا۔بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو31مئی2015 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو7ستمبر2016 کو کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں