چینی اسکالر

 ہینری کسنجر   کی خدمات  بین الاقوامی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی ترغیب دیتی ہیں، چینی اسکالر

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا نیشنل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی ریسرچ ایسوسی ایشن کے  نائب صدر اور فوڈان یونیورسٹی کے “دی بیلٹ ایںڈ  روڈ” اور گلوبل گورننس انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر ممتاز پروفیسر ہوانگ رینوی نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی      انٹرویو میں کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہینری کسنجر  ایک عہد  کی نمائندگی کرتے تھے۔   لیکن ان کی موت سے ایک دور  ختم نہیں ہوا بلکہ ان کی خدمات ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

 2023 “انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس جس کا تھیم “ایک صدی کی تبدیلی کے تحت چین کے نئے اقدامات – مفادات کے ہم آہنگی کو پھیلانا اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر” کے موضوع پر 2 سے 3 دسمبر تک گوانگ چو میں منعقد ہوا۔
 ہوانگ رینوی نے کہا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ مسٹر کسنجر کا 29 نومبر کو انتقال ہو گیا۔ “انڈرسٹینڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس میں، بہت سے لوگوں نے ان کی یاد میں اپنی تقاریر میں ان کا ذکر کیا۔ مسٹر کسنجر نے ہمیشہ عالمی تزویراتی استحکام پر توجہ دی ہے اوروہ  ایک وسیع تر تناظر  اور وسیع وژن کے ساتھ عالمی قیادت کے منتظر  رہے ہیں۔ وہ چینی عوام کے پرانے دوست تھے اور انہوں نے سو سے زائد بار چین کا دورہ کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں