شبلی فراز

ہیلتھ کارڈ پورا ہیلتھ کیئر سسٹم،امید کرتے ہیں بلوچستان اور سندھ اپنے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، شبلی فراز

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پورا ہیلتھ کیئر سسٹم ہے ، امید کرتے ہیں بلوچستان اور سندھ اپنے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔

سنیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیکل اینڈ لیب ایکیوپمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے دور دراز کے چھوٹے اسپتال بھی لیب بنارہے ہیں، شہریوں کے ساتھ ہیلتھ سیکٹر میں کاروبار بڑھا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ امید کرتے ہیں بلوچستان اور سندھ اپنے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، دنیا میں ہیلتھ کارڈ کا سسٹم رائج ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سعودی عربیہ کے مشکور ہیں، ہیلتھ سیکٹر میں انکی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں