شہزادہ ہیری

ہیری کی دھماکہ خیز کتاب کے بعد برطانوی شاہی خاندان کی خاموش رونمائی

لندن (عکس آن لائن )شہزادہ ہیری کی دھماکہ خیز انکشافات پر مبنی کتاب کی مارکیٹ میں ہاتھوں ہاتھوں بکنے کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے افراد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر نمودار ہوئے۔تاہم انہوں نے اس مقصد کے لے ابنے آبائی علاقے کا چناو کیا اور ایسے مقامات کا وزٹ کیا جو لندن کے بر عکس شہریوں اور میڈیا کی گہما گہمی سے محفوظ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ جن کا ذکر ہیری نے اپنے یادداشتوں پر مبنی کتاب میں بھی بطور خاص کیا ہے اس کتاب پر کچھ نہ بولے۔اگرچہ گھر سے نکلنے کی اس سرگرمی موقع پر ان سے اس موضوع پر صرف ایک ہی شہری نے سوال کیا تھا اور وہ سوال بھی کوئی ایسا چبھتا ہوا نہیں تھا۔شہری نے شہزادہ ولیم سے بس یہ پوچھا سر ! کیا آپ نے کبھی ہیری کی کتاب پر تبصرہ کرنے کا سوچا ہے۔

شہزادے اور ان کی اہلیہ سوال کرنے والے کو نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ اپنے آبائی علاقے کے دورہ کے دوران بظاہر کافی ریلیکس نظر آئے۔وہ ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کے وزٹ کے لیے وارڈ کے اندر گئے، نرسوں سے ملے اور سیلفیاں بھی بنواتے ہوئے پوز بھی دیے۔دوسری جانب شاہ چارلس سوم نے اس روز سکاٹ لینڈ کا دورہ کیا تاکہ مقامی لوگوں سے مل کر تنہائی کا مقابلہ کرنے کا اہتمام کریں۔یہاں شاہ چارلس نے بہادر سکاٹ لینڈ کی دھنیں سنیں اور پھر ابردین شائر کے ایسے علاقے میں چلے گئے جہاں نہ بولنے والے پتھر اور لکڑی تراش خراش کرنے والوں کی وجہ سے اور بھی بھلے لگتے ہیں۔ہیری کی یہ کتاب شاہی خاندان کے لیے بھی تکلیف کا باعث بنی ہے مگر شاہی خاندان اس بارے میں اپنے روایتی شاہی انداز میں خاموش رہنے میں قدرے عافیت محسوس کرنا چاہتا ہے۔کتاب کے پبلشر کے مطابق کتاب نے ایک ہی دن میں 1،4 ملین کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ ریکارڈ مشل اوبامہ کی 2018 میں شائع ہونے والی کتاب سے بھی بڑا ریکارڈ ہے۔ مشل اوبامہ کی کتاب کی ایک ہفتے کے دواران فروخت 1،4 ملین تک پہنچی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں