ہیری اور میگھن

ہیری اور میگھن دوبارہ بھی انکشافات کرسکتے ہیں، عالمی میڈیا

لندن(عکس آن لائن)شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات بہتر نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر حالیہ انٹرویو کی طرح بات کرسکتے ہیں۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اگر شاہی خاندان کے ساتھ جوڑے کی بدنظمی جاری رہتی ہے تو ہیری اور میگھن چپ نہیں رہیں گے۔ جبکہ متنازع انٹرویو کے بعد سے اب تک شاہی خاندان میں سے کسی نے بھی میگھن سے رابطہ نہیں کیا ۔کچھ دن قبل شاہی جوڑے کی دوست امریکی صحافی گیل کنگ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ہیری اور میگھن کو خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی تھی۔ یہ بات سچ ہے کہ ہیری نے اپنے بھائی اور والد سے بات کی ہے۔واضح رہے کہ اوپرا ونفرے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہی خاندان کی نجی تفصیلات سامنے لانے پر میگھن اور ہیری پر تنقید کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں