گورنمنٹ گرلز ہائی سکول

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑا گھرکی اساتذہ اور طالبات کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

وار برٹن (نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 محمد اکرم پنواراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑا گھرپرنسپل سائرہ سردار کی سربراہی میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بڑا گھرکے اساتذہ اور طالبات کے لئے1روزہ تربیتی ورکشاپ ” فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس اورینٹیشن کورس”کااہتمام کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ میںپرنسپل سائرہ سردار کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طالبات کی کثیرتعداد نے بھر پور شرکت کی جس میں میڈیا فوکل پرسن و میڈیکل انسٹرکٹرعلی اکبر اورعرفان منظور نے شرکاءکو آگ سے بچاﺅ، آ گ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تفصیلی لیکچرز دئےے اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے حادثات ،مکان منہدم ہونے ،زہریلی چیز کے نگلنے ،سانپ کے کاٹنے ،الیکٹرک شاک اور ہارٹ اٹیک جیسی صورت میں ابتدائی طبی امداددینے کے بارے میں آگاہی دی اور ان کی عملی تربیت بھی کروائی۔

ورکشاپ کے اختتام پر پرنسپل سائرہ سردار نے کہا یہ ورکشاپ ہمارے سکول میں برٹش کونسل کے انٹرنیشنل سکول اوارڈکے تحت ہونے والے پراجیکٹ “لائف سیفٹی سکلز “کے لئے ایک اہم علمی تربیبت پروگرام ثابت ہوا ہے انہوں نے مزید کہا اس طرح کی لائف سکلز ورکشاپ طالبات کے لئے بہت ضروری ہیں لہذا یہ ورکشاپ تمام سرکاری و نجی سکولز میں ہونی چاہیے خاص طور پر گورنمنٹ گرلز سکولز کی گرلز گائیڈطالبات کے لئے ہر تین ماہ بعد اہتمام ہونی چاہیے تا کہ وہ نا صرف سکول کی باقی طالبات کی تربیبت کر سکیں بلکہ معاشرہ میں قابل ذکر کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں