ہنڈا اٹلس کارز

ہنڈا اٹلس کارز کے منافع میں ایک سال کے دوران 82 فیصدکمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) 20 مارچ کو ختم ہونے والے سال (21 مارچ 2019ء تا 20 مارچ 2020ء) کے دوران ہنڈا اٹلس کارز (ایچ سی اے آر) کے بعد از ٹیکس منافع میں 82 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) اور پاما کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 181.8 ملین روپے تک کم ہو گئی جبکہ سال 2018ء کے دوران ہنڈا اٹلس کارز کو 3851.1 ملین روپے کی خالص آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کے دوران کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 3169.3 ملین روپے یعنی 82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2019ء کے دوران کمپنی کے عمومی منافع میں44 فیصد کمی سے منافع کا حجم 7304.1 ملین روپے کے مقابلہ میں 4091.2 ملین روپے تک کم ہو گیا جس کی وجہ سے کمپنی کی خالص آمدن میں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس آمدن میں 82 فیصد کی نمایاں کمی کے باعث ہنڈا اٹلس کارز کی فی حصص آمدن بھی 26.97 روپے کے مقابلہ میں 4.77 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں