ٹیکنیکل ادارے

ہنر مند نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنر مند اور تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ٹیکنیکل ادارے بنا رہی ہے،

لاہور(عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، پنجاب حکومت نوجوانوں کو ہنر مند اور تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ٹیکنیکل ادارے بنا رہی ہے، وزیراعلی ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید کورسز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں خواتین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہنر مند نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی ہنر مند نوجوان پروگرام کیلئے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز کرائے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار مہیا ہو گا جبکہ اس پروگرام میں خواتین کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ، ہنر مند نوجوان پروگرام کے تحت کئی کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہو گی جبکہ ہنر مند افراد ریاست کا اثاثہ ہیں، حکومت ٹیوٹا اور دیگرفنی تربیت کے اداروں کو جدید دور کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے اور ہنر مند افراد کی تربیت کیلئے مختصر اور طویل دورانیے کے منصوبے کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے ٹیکنیکل اداروں پر توجہ نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں