اسد قیصر

ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈررہے ، سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن ڈیل کرتا ہے ، اسد قیصر

پشاور (نمائندہ عکس)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈررہے ، سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن ڈیل کرتا ہے ، ہمیں سوالنامہ دیا گیا جس میں 16سے 17سوالات ہیں، لیگل ٹیم سے مشورہ کرکے جواب دوں گا ،

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈررہے ، سیاسی پارٹی کو الیکشن کمیشن ڈیل کرتا ہے ، ہمیں سوالنامہ دیا گیا جس میں 16سے 17سوالات ہیں، لیگل ٹیم سے مشورہ کرکے جواب دوں گا ، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی اس وجہ سے نہیں آرہات ھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر سیاسی دباو¿ ڈالا جارہا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ ہر دن پہلے سے بڑا ہوتا ہے ، چارسدہ اور مردان میں بھی جلسہ کریں گے ، رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں