گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نے معیشت کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اب صورت حال دن بدن بہتر ہو رہی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

کرا چی (عکس آن لائن)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہم نے معیشت کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اب صورت حال دن بدن بہتر ہو رہی ہے، 2016 سے تجارتی خسارہ بڑھنا شروع ہوا، ایکسچنج ریٹ ایڈجسٹ نہ ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوئے،

گورنر اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کے لیے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اب صورت حال دن بدن بہتر ہو رہی ہے، 2015 تک تجارتی خسارہ صفر تھا اور ہمارے زرمبادلہ ذخائر اچھی سطح پر تھے، 2016 سے تجارتی خسارہ بڑھنا شروع ہوا، ایکسچنج ریٹ ایڈجسٹ نہ ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوئے، کرنٹ اکا ﺅنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، ایکسچینج ریٹ تبدیلی کے بعد ماہانہ کرنٹ اکانٹ خسارہ نصف رہ گیا،

ایکسچینج ریٹ نہ روکا جاتا تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا، آج روپے کی قدر مارکیٹ طے کر رہی ہے جس سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں،انہوں نے مز ید کہاکہ رواں سال جون میں زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو گئے، حکومت کے اخراجات اور خرچ میں بھی توازن نہیں رہا اور ہماری ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بھی کافی کم ہے، دوست ملکوں نے ہاتھ کھینچا تو آئی ایم ایف آخری آپشن تھا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض سے زیادہ سگنلز طاقتور ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ قرض واپس بھی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں