حافظ نعیم الرحمن

ہم نے اضافی ٹیکس کے مسئلے پر تجاویز لی ہیں، حافظ نعیم الرحمن

کراچی (عکس آن لائن)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ روز بات کی جاتی ہے کہ اضافی ٹیکس کے علاوہ بھی کیا کیا جا سکتا ہے، ہم نے اس اہم مسئلے پر تجاویز لی ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی جس میں نوجوانوں کے لیے جماعتِ اسلامی کے پروگرام بنو قابل کی پریزینٹیشن پیش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بات کریں گے کہ کس طرح ملک کو مسائل سے باہر نکالا جا سکتا ہے، جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام بنو قابل پروگرام امید کی کرن ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔پروگرام بنو قابل کے سربراہ نوید علی بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگوں نے رابطہ شروع کیا تو معلوم ہوا کہ روزگار کا مسئلہ اہم ہے۔

انہوںنے کہا کہ بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15 ہزار نوجوانوں کو کورسز کروائے، 10 ستمبر کو تمام کامیاب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ دیں گے۔سربراہ بنو قابل پروگرام نے کہا کہ بنو قابل کے دوسرے پروگرام میں کورسز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کی ہے۔انہوںنے کہا کہ بنو قابل کے دوسرے پروگرام کے لیے کیمپس کی تعداد بڑھا کر 25 کر دی گئی ہے، جہاں 45 ہزار نوجوان تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں