فیصل قریشی

ہم سیاستدانوں کی طرح چندوں کی تشہیر نہیں کرتے، فیصل قریشی

کراچی(عکس آن لائن) معروف اداکار قیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہم اداکار سیاستدان نہیں ہیں جو اپنے ڈونیشنز اور چندوں کی تشہیر کریں۔انہوں نے گیم شوز کے میزبانوں پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ اگر ان ناقدین کے دل میں اتنا ہی درد ہے تو پانی سمیت دیگر کھانے والی چیزیں سیلاب زدگان تک پہنچائیں اور اگر وہ زیادہ محب الوطن پاکستانی ہیں تو بہت سے فلاحی ادارے عطیات جمع کررہے ہیں، ان کی مدد کریں۔واضح رہے کہ ملک میں سیلابی صورت حال پر سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے، پوسٹ میں گیم شوز کے معروف میزبانوں کی تصاویر کے ساتھ تحریر ہے کہ لاکھوں روپے کے انعام بانٹنے والے اس صورت حال میں کہاں ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری، فہد مصطفی اور دانش تیمور کی تصاویر پوست ہوئی ہے جس پر بے تحاشا طنز اور تنقید ہے کہ ہم بڑے بڑے شوز کرتے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی چندہ نہیں کررہے۔ ہم کوئی سیاستدان نہیں کہ جو کچھ کریں تو میڈیا پر خبر آجائے۔اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب اپنی طرف جتنی ممکن ہو مالی مدد کرتے ہیں۔ گیم شوز انسپانسرڈ ہوتے ہیں۔ ہم انعامات اپنی طرف سے نہیں دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں