چینی وزارت خارجہ 

 ہم دوسرے ممالک کی علاقائی سالمیت  اور سلامتی کی خلاف ورزی پر مبنی تمام اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)  چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  شام اور عراق میں اہداف پر امریکی فضائی حملوں کے  بارے میں سوال کا جواب  دیتے ہوئے کہا کہ  چین ایسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور دوسرے ممالک کی علاقائی سالمیت  اور سلامتی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اس وقت مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور حساس ہے اور چین متعلقہ فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں، پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں مزید کشیدگی سے بچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں