ڈاکٹر عارف علوی

ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے ہیں ، پاکستان کا جوہری صلاحیت اپنے ملکی دفاع کیلئے ہے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ( عکس آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے ہیں ، پاکستان کا جوہری صلاحیت اپنے ملکی دفاع کیلئے ہے۔ جنگوں میں انسانیت کی تباہی ہے ، پاکستان سائنسی تحقیق میں ترقی کر رہا ہے دنیا بھی گلوبل وارننگ جیسے مسائل پر توجہ دے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کے روز اپلائڈ سائنسر اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سائنسی ترقی کے انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور دنیابھر میں سائنس کے شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمیں خصوصی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور سائنسی شعبے کی ترقی انسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جانی چاہئے جبکہ صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے سائنسی علوم کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کا رویہ مایوس کن ہے ۔

پاکستان جنگ پر یقین نہیں رکھتا ہے ، جوہری صلاحیت ملکی دفاع کیلئے ہے اور جنگیں انسانیت کی تباہی اور مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائنسی تحقیق کے شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور دنیا گلوبل وارننگ جیسے عالمی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر ے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں