اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ایک منتخب جمہوری حکومت ہیں اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے،
حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں، اگر اپوزیشن عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا نہیں چاہتی تو بتا دیں وہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ امن، خلوص اور معیشت کی مضبوطی کا راستہ نکلے، محمود خان اچکزئی ہر جگہ گل کھلاتے ہیں، وہ الیکشن ہارے ہوئے ہیں اس لئے وہ ذہنی پریشان ہیں، عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے،
پیر کو وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک منتخب جمہوری حکومت ہیں اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے کہ ہم عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں، اگر اپوزیشن عمران خان سے مذاکرات کرنا نہیں چاہتی ہے تو یہ بتا دیں وہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تا کہ ان سے ان کی بات کرا دیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امن، خلوص اور معیشت کی مضبوطی کا راستہ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لاہور کے لوگوں نے بہت ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ اگر فضل الرحمان کے مدرسوں کے طلباءبھی جلسے میں شرکت نہ کرتے تو پی ڈی ایم کو اور بھی زیادہ مایوسی ہوتی، پی ڈی ایم کو لاہور میں سیاسی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، جس پر وہ بلند بانگ دعوے کرتے تھے اور کہتے تھے کہ آر یا پار ہو گا، میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں کشتی ڈوبے گی اور اتوار کے روز پی ڈی ایم ڈوب گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دو ایجنڈا دیا ہے کہ استعفیٰ دیں گے تو کہتا ہوں جلدی دیں، دوسرا اسلام آباد لانگ مارچ کاکہا ہے جو جنوری سے فوری تک لئے گئے ہیں، اسلام آباد ان کا بھی ہے خوشی سے آئیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج وزارت سنبھالی ہے اور وزیراعظم سے ایک گھنٹہ طویل مشاورت کی ہے جس میں ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال کے جواب میں کہا کہ محمود خان اچکزئی ہر جگہ گل کھلاتے ہیں، وہ الیکشن ہارے ہوئے ہیں اس لئے وہ ذہنی پریشان ہیں جبکہ پی ڈی ایم میں ایک یا دو صرف منتخب لوگ ہیں باقی سارے ہارے ہوئے لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ این آر او اور کرپشن کے علاوہ وہر چیز پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے بارے میں کیا دیا ہے اب ان کی سیاست بس ہو گئی ہے