وزیر خارجہ

ہم آپ کو باز رکھ سکتے ہیں، پومپیو نے خامنہ ای کو باور کرا دیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے سخت موقف کو دہرایا ہے اور باور کرایا ہے کہ ایران پر انتہائی دبائو کی پالیسی جاری رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے اپنی ٹویٹ میں ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کی جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے اس ٹویٹ کی تصویر کو شیئر کیا جو انہوں نے دو روز قبل کی تھی۔ پومپیو نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے سرپرست کو اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دے گا کہ وہ دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار حاصل کرے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جی ہاں ہم آپ کو باز رکھ سکتے ہیں اور ہم ایسا کریں گے۔پومپیو کے مطابق ایران دعوی کرتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے کوشاں نہیں مگر ساتھ ہی وہ اپنے جوہری پروگرام سے دنیا کو دھمکاتا ہے۔ تمام ممالک کو اس نظام کی بلیک میلنگ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں