رابی پیرزادہ

ہمیں ہر وقت خدا کی ذات سے معافی کا طلبگار رہنا چاہیے ،رابی پیرزادہ

لاہور(عکس آن لائن )شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکار ہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمیں ہر وقت خدا کی ذات سے معافی کا طلبگار رہنا چاہیے اور یہی دنیا او رآخرت میں کامیابی کا راز ہے ۔

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج کے دور میں ہم دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں اوریہ نہیں سوچتے یہ سب کچھ عارضی ہے ۔اللہ تعالی کی ذات ایسی ہے جو ہر وقت اپنے بندے کی خطاؤں کو معاف کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے ،دعاہے کہ ہمیں رب کی ذات ہر وقت خوف کھانے والا اور اپنی اصلاح کرنے والا بنا دے ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے لئے بڑا سبق ہے اور اگر ہم اس سے کچھ نہیں سیکھتے تو یہ اپنی جانوں پر بڑا ظلم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وقت خدا کی ذات سے توبہ استغفار کرتے رہنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں