بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے چھیو شی میگزین کے 21 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “20 ویں سینٹرل آڈٹ کمیشن کے پہلے اجلاس سے خطاب”۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آڈٹ کا کام سی پی سی اور ملک کے نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے ، اور قومی حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کو جدید بنانے کے لئے ایک اہم قوت ہے۔
آڈٹنگ مینجمنٹ سسٹم میں اصلاحات اور سینٹرل آڈٹنگ کمیٹی کے قیام کا مقصد آڈٹ کے کام پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی قیادت کو مضبوط بنانا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی قیادت میں چین میں آڈٹ کا شعبہ چین کے قومی حالات سے مطابقت رکھنے والے ایک نئے راستے پر گامزن ہو گیا ، اور نئے دور میں ملک کی حکمرانی کو آڈٹ کے شعبے میں اہم ادارہ جاتی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے نئے سفر میں ضروری ہے کہ پارٹی کے خود انقلاب کو فروغ دینے میں آڈٹنگ کے منفرد کردار کو بہتر انداز میں بروے کار لایا جائے۔
ہمیں اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرکے حقیقی معیشت کی ترقی پر زوردیتے ہوئے عوام کے معیار زندگی کو یقینی بنانا ہوگا اور ساتھ ساتھ قواعد کے مطابق اختیارات کے استعمال پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔