پرویز حنیف

ہمیں دنیا کے سامنے پاکستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کرنا ہوگا ‘ پرویز حنیف

لاہور( عکس آن لائن) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کے سامنے پاکستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کرنا ہوگا ،ہنر سکھانے کے اداروںمیں متعلقہ فیکلٹی ہی موجود نہیںاس لئے اس طرف خصوصی توجہ دی جائے، دنیا میں اپنی مصنوعات بیچنے کیلئے ہمیں اپنی ونڈوبناناہوگی جس کیلئے برینڈنگ اورمارکیٹنگ پر بھرپو ر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز حنیف نے کہاکہ آج کے دورمیں بھی ہمیں لومز بنانے کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے اس طرح سرپرستی کا فریضہ ہی سر انجام نہیں دیا جس کی ضرورت ہے ۔ پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں.

کہ ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی ڈیزائنگ ،برینڈنگ اور دوسرے شعبوںکو نیشنل کالج آف آرٹس اور اس طرز کے دوسرے اداروں کے کورسز کا حصہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی برآمدات میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی صنعت کا بہت بڑا حصہ تھا جو آج کم ہوکر انتہائی نیچے آ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے ان مارکیٹو ں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو ابھی تک ہمیں دسترس سے باہر ہیں ۔ حکومت سے اپیل ہے کہ روایتی ہنر کی بجائے جدید ہنر سکھانے کیلئے نوجوانوں کی ہر طرح سے معاونت کرے اورانہیں پاکستان کے مستقبل کے طور پر دیکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں