لاہور(عکس آن لائن) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے .
اس لئے اسے لڑائی جھگڑوں اورالجھنوں میں نہیں گزارنا چاہیے ،
اگر کوئی مجھ سے حسد کرتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں لیکن میں کسی سے حسد نہیں کرتی،
بلکہ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے .
جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر اس تعلق کو ہی ختم کر لیتے ہیں .
جسے میں اچھا نہیں سمجھتی ۔ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو یہ بہت پسند ہے ۔
نیلم منیر نے کہا کہ اپنے مستقبل کیلئے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتی ہوں اور خدا کی ذات کی طرف سے بھی اچھا ہی ہوتا ہے ،
میں تمام دوستوں اور پرستاروں سے کہوں گی کہ ہمیشہ مثبت اور اچھا سوچا کریں ۔
مایوسی اور نا امیدی کو اپنے دماغ اور دل میں جگہ نہ بنانے دیں کیونکہ اس سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔