کینیڈا

ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے،کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا(عکس آن لائن) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے۔ ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس اقدام کے تحت اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہم ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار کینیڈین وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا،

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک کو مسلمانوں کے لیے محفوظ ترین ملک بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا ناقابل یقین ہے۔ ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈا میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ہم ایک خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کینیڈا کے ہائوسنگ کے وزیر احمد حسین نے وفاقی حکومت کی توجہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ تقرر کرنے کی جانب مبذول کروائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں