ریشم

ہمیشہ یہی کہتی ہوں زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے ‘ ریشم

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے ،زندگی جیسے بھی ہو گزر ہی جاتی ہے لیکن جو زندگی کو جینا چاہتے ہیں وہ جستجو کرتے ہیں اور اسی میں زندگی کے اصل رنگ ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ مجھے اداس اور بیزار رہنے والے لوگ اچھے نہیں لگتے ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح رہنے سے انہیںلوگوں کی ہمدردیاں حاصل ہو جاتی ہیں تو یہ اپنے ساتھ نا انصافی ہے ۔ زندگی خد اکی ذات کا دیا ہوا بہت انمول اورخوبصورت تحفہ ہے اسے بھرپور انداز میں جینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ انسان ماضی کے بارے میں زیادہ نہ سوچے کیونکہ یہ آپ کو دکھی کر دیتا ہے البتہ ماضی میں جو اچھی یادیں ہیں انہیں ضرور اپنایا جائے تاکہ یہ آپ کی خوشی کا سبب بن سکیں ۔ ریشم نے کہا کہ میں ہمیشہ خوش رہتی ہوں اور مجھے کھلے ہوئے اور مسکراہتے چہرے بہت اچھے لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں