احمد شہزاد

ہمیشہ پاکستان اور کرکٹ کی بہتری کے لیے دعا کرتا ہوں’احمد شہزاد

لاہور (عکس آن لائن) پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی اور محب وطن میں ہمیشہ پاکستان اور کرکٹ کی بہتری کے لیے دعا کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے نجم سیٹھی سے متعلق لکھا کہ میں ایک مرتبہ پھر پرامید ہوں اس شخص کیلئے جس نے بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا اور جس نے پی ایس ایل کا آغاز کیا اور وہ جو ہمیشہ کھلاڑیوں کے جذبات میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اپنے پیغام میں احمد شہزاد نے نجم سیٹھی کو مبارکباد بھی دی۔علاوہ ازیں نجم سیٹھی کو مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین بننے پر سابقہ مینجمنٹ سے مایوس ہو کر ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر نے بھی مبارکباد دی ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد عامر نے تحریر کیا کہ صحیح کام کے لیے صحیح آدمی، نجم سیٹھی کو بہت مبارک ہو۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہیں، یہ کمیٹی 120دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں