ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نعمان اعجاز کی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے سوشل میڈیا پر فلم نگار واسع چوہدری کے لائیو سیشن پر ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری پر کافی تنقید کی جس کا ہمایوں سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے نعمان اعجاز کو عزت دی ہے تو وہ دوسروں کی بھی عزت کرنا سیکھیں کیونکہ میں نے ہمیشہ دوسروں کی عزت ہی کی ہے اور بدلے میں مجھے توقع سے بڑھ کر پیار ملا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ نعمان اعجاز نے مذاق میں کہا یا سنجیدہ مگر ایک بات ان کی بلکل درست ہے کہ میں ابھی سیکھ رہا ہوں اور سیکھتا رہوں گا۔اسی طرح عدنان صدیقی نے ردعمل دیا کہ بطور انسان ہم بھول جاتے ہیں ایک ذات ہمیں دیکھ رہی ہے،ہمیں اپنے دوستوں اورساتھیوں کا مذاق بنانے سے پہلے سوچنا چاہیے،

انہوں نے مزید کہا میں نہیں سوچتا کہ میں کوئی اچھا اداکار ہوں مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے جس عزت اور پیار سے نوازا ہے اس کے لیے میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں اور جس کو اللہ تعالیٰ نے نوازا ہوہم اس کا مذاق اڑانے والے کون ہوتے ہیں۔شوبز انڈسٹری کو ایک فیملی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں اور ہمیں کسی کی اصلاح کیلئے بھی تنقید لوگوں کے سامنے نہیں بلکہ الگ سے سمجھانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں