ممبئی(عکس آن لائن)ہمانشی اور عاصم کی دوستی 2019میں بگ باس 13میں ہی ہوئی تھی اور دونوں گزشتہ چار سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے لیکن اب ان کا بریک اپ ہوگیا۔پنجابی گلوکارہ ہمانشی نے اپنا رشتہ ختم ہونے سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر مطلع کیا۔
گلوکارہ نے لکھا کہ ہاں، اب ہم ساتھ نہیں ہیں،جو بھی وقت ہم نے ساتھ گزارا وہ بہت اچھا تھا لیکن اب ہم ساتھ نہیں ہیں اور اب ہم اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ہمانشی نے رشتہ ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ اپنے اپنے مذاہب کے احترام کے ساتھ ہم اپنے مختلف مذہبی عقائد کے لیے محبت کو قربان کر رہے ہیں، ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔اس کے ساتھ ہی گلوکارہ نے مداحوں سے ان کے اس فیصلے کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی۔
اس کے علاوہ ہمانشی نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر بتایا کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن ہم زندگی کا کوئی حل نہیں نکال سکے،ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار آپ کی قسمت آپ کا ساتھ نہیں دیتی،کوئی نفرت نہیں صرف محبت اور اسے سمجھدار ی سے کیا گیا فیصلہ کہتے ہیں۔