عبدالرزاق

ہمارے پاس ویرات کوہلی سے بہترکھلاڑی موجود ہیں ‘ عبدالرزاق

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے قدرتی قابلیت اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو (بی سی سی) ویرات کوہلی کی کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ویرات بلاشبہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں لیکن وہ بہت خوش قسمت بھی ہیں کہ بی سی سی آئی نے ان کی بھرپور طریقے سے حمایت کرتے ہوئے اتنا یقین دیا کہ جو کسی بھی کھلاڑی کو کامیابی کیلئے درکار ہوتا ہے۔بی سی سی آئی نے جس طریقے سے ویرات کوہلی کو عزت دی ہے اس کی وجہ سے ہی انہیں مزید اچھا کھیلنے کا حوصلہ ملتا ہے اور نتائج سب کے سامنے ہیں۔عبدالرزاق نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمارے پاس بھی ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو ویرات کوہلی سے بھی بہتر بن سکتے ہیں لیکن ہمارا سسٹم انہیں دھتکار دیتا ہے اور یہ ایک المیہ ہے۔ کوہلی میں وہ اعتماد نظر آتا ہے جو بی سی سی آئی نے انہیں دیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی قابلیت استعمال کرتے ہوئے کارکردگی دکھائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں