مقبوضہ بیت المقدس(عسکں آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیل کی یہودی بستیوں پر حماس کے سرپرائز حملے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابوعبیدہ کے نشر ہونے والے پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حماس کے زیر حراست قید اسرائیلیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بیان کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی قیدی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اہالیاں غزہ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے بتایا کہ صہیونی فوج اور پولیس نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع اسرائیلی بلدیات میں یرغمال بنائے گئے کئی قیدیوں کو رہا کروا لیا ہے۔اتھارٹی نے وضاحت کی اسرائیل فوج نے اوفاکیم بلدیہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہری کو چھڑوا لیا ہے اور انہیں کئی گھنٹے قید میں رکھنے والے مسلح جنگجو ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
براڈکاسٹنگ سروس نے ایک مقامی فارم ہاس میں واقع ریستوران کے اندر قید 60 اسرائیلیوں کو بھی رہا کروا لیا ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی عبیدیم کے علاقے میں ایک علاحدہ کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں زخمی ہوئے۔