سینیٹر فیصل جاوید

ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور بھی نہیں‘ سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور بھی نہیں ہے‘مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے، جو مائنس ون کی سوچ رکھتے ہیں یا بات کرتے ہیں انکے لیے بلی کے خواب چھچھڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے، جو مائنس ون کی سوچ رکھتے ہیں یا بات کرتے ہیں انکے لیے بلی کے خواب چھچھڑے۔ اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیصل جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل بروز اتوار مالاکنڈ میں عوامی رابطہ مہم کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں