چوہدری پرویزالہی

ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، پرویز الہی

لاہور (نمائندہ عکس)پنجاب کی وزارت اعلی کے امیدوار اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ تعالی کے فضل سے پوری ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر پنجاب میں وزارت اعلی کے امیدوار چوہدری پرویز الہی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ان کے مابین موجودہ سیاسی صورتحال اور نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انشااللہ فتح ہماری ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ تعالی کے فضل سے پوری ہے، ناراض اراکین سمیت سب سے رابطے میں ہیں اور جلد سب متحد ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں