عبدالغفورحیدری

ہمارے ملک میں ناقص سڑکیں بن رہی ہیں، کرپٹ افسران اور کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے،سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے مواصلات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ناقص سڑکیں بن رہی ہیں کرپٹ افسران اور کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پتھریلی علاقہ ہے یہاں سڑکیں اگر اچھی بنے تو پھر نہیں ٹوٹتی ہیں ایرانی کمپنی اور کورین کمپنی نے جس سڑک پر کام کیا ہے آج تک اس کو کچھ نہیں ہوا ۔

یہ اتنا عرصہ چلیں اور ہیوی ٹریفک کے باوجود گاڑیاں بغیر کسی خراش کے چل رہی ہیںبدقسمتی سے پاکستان میں جو کمپنیاں روڈ بنارہی ہے وہ جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہے اسکا جوابدہ کون ہے پنجرہ پل بلوچستان کیلئے ایک المیہ بنا ہوا ہے۔ ہماری کمپنیاں کیوں اچھے معیار میں کام نہیں کرتی ہیں۔ملک کیلئے بہتر ہوگا کہ منسٹر صاحب خود اسکی نگرانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں