اسلام آبا د(عکس آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میجر محمد اصغر کی شہادت پر کہا ہے کہ ہمارے بہادر بیٹے اور بیٹیاں فرض کی ادائیگی کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔
افواج پاکستان، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو معمولی مشکل حالات میں نظر آنے والے اور نہ نظر آنے والے دشمنوں سے قوم کو بچانے کے لیے برسرِپیکار ہیں۔ میجر محمد اصغر کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتاہوں۔اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین