ہمارا ڈرامہ آج بھی ہیرو اور ولن کے گرد گھومتا ہے جسے تبدیل کرنیکی ضرورت ہے ‘ ماورا حسین

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ ہمارا ڈرامہ آج بھی ہیرو اور ولن کے گرد گھومتا ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، جب ہم اچھے موضوعات پر پراجیکٹ بنائیں گے تو ہیرو اور ولن کا تصور خود بخود ختم ہو جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میں ماورا حسین نے کہا کہ ہر ڈرامے میں ہیرو اورولن کا کردار لازمی پیش کیا جارہا ہے حالانکہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں شخصیات سے باہر نکلنا ہوگا.

اور ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر قلم اٹھائی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھیڑ چال کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور رائٹرز کو الگ ٹریک پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں یکسانیت بھی آ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں