رانا تنویر حسین

ہمارا وژن معیار تعلیم کو بلند کرنا ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہمارا وژن معیار تعلیم کو بلند کرنا ہے، پاکستان میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد بہت زیادہ ہے،جس طرح باہر ممالک میں بہت مخصوص تعداد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول کے لئے اجازت دی جاتی ہے جو کہ قابل اعتماد ہوتی ہیں پاکستان میں بھی اسی نقطہ نظر پر عمل کرنا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسی ڈگری حاصل کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان میں سے زیادہ تر بےروزگار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی معیار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ اب پاکستان بھر میں تمام محکموں کی جانب سے اسکریننگ ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے جس کی اصل وجہ ڈگری کے مطابق قابلیت اور صلاحیت نہ ہونا ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس زیادہ وقت تو نہیں ہے لیکن اس میں کوشش ضرور کی جائیگی کے جو بچے آٹ آف اسکول ہیں ان کی تعداد کو زیرو پر لایا جائے۔ اسکے علاوہ دیگر سہولیات کے مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹارگٹس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران چین سے واپس آجانے والے طلبا کے مسائل حل کررہے ہیں اور انشا اللہ 17 جون کو پہلا بیچ چائنہ واپس جارہا ہے۔ ان کہنا تھا کہ یہ سب اتنا آسان نہیں تھا لیکن محکمے کی کوششوں اور مذاکرات کے بعد یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے جس کے بعد بہت جلد طلباواپس چین جا کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں