ہلدی

ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کاشتکار فصل کی برداشت سے 3 سے 4روزقبل کھیت کو ہلکاپانی لگائیں اور وترحالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کرلیں اورکسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کرلیں۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ اگرکاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یاپریشانی کا سامناکرناپڑے تو وہ مزید مشاورت رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں