ہلدی

ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کی برداشت سے 3سے 4روز قبل کھیت کو ہلکا پانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور کسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کر لیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد خالد اقبال نے کہا کہ اگر کاشتکاروں کو ہلدی کی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ مزید مشاورت، معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں