ہلدی کے کاشتکاروں

ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے ہلدی کے کاشتکاروں کو فصل کی بروقت برداشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کی برداشت سے 3 سے 4روز قبل کھیت کو ہلکاپانی لگائیں اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کرلیں اورکسی کی مدد سے فصل کی برداشت مکمل کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کے نام پیغام میں بتایا کہ ہلدی کا وترحالت میں برداشت کرناانتہائی اہمیت کا حامل ہے برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کواچھی طرح صاف کرکے پانی میں پہلے ایک گھنٹہ تک ابالناچاہئیے اورجب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پر نرم معلوم ہوں توپانی نکال کرانہیں 8 سے10 دن کے لئے دھوپ میں ڈال کر خشک کرلیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگر مطلع برآلودہو تو ہلدی نہ ابالی جائے کیونکہ اس طرح جلدی خشک نہ ہونے پر اس کی رنگت خراب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطلع ابر آلودہونے کی صورت میں ہلدی کو بھون کرخشک بھی کیاجاسکتاہے۔ کاشتکاروں کو ہلدی فصل کی برداشت میں کسی مشکل یاپریشانی کا سامناکرناپڑے تو وہ مزید مشاورتمعلومات وراہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں