کمی ریکارڈ

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی 20اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 24اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 16.12 فیصد کی سطح پر آگئی، ایک ہفتے میں 20اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا،7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 24اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں،گزشتہ ہفتے کی دوران ایل پی جی سلنڈر 246 روپے مہنگا ہوا،ٹماٹر 2 روپے، لہسن9روپے، پیاز 1روپیہ فی کلو مہنگے ہوئے،انڈے فی درجن 148 سے بڑھ کر 151 روپے کے ہو گئے،دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 1 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ ہوا،

چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 3 پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا،گڑ اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن کی فی کلو قیمت میں 46 روپے کی کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے کے دوران کیلا فی درجن 14 روپے سستے ہوئے، دال مونگ کی فی کلو قیمت4، آٹے کا تھیلا 8 روپے سستا ہوا،دال چنا 20 پیسے اور دال ماش 30 پیسے فی کلو سستی ہوئی،چائے کی پتی،پٹرول، ماچس و دیگر کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں