ڈاکٹر فیصل سلطان

ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کر رہا ہوں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وہ خود ہسپتالوں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں،حکومت ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حکومت ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے آبپارہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے ،ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بہترین طبی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں