شیخ رشید احمد

ہر مشکل وقت میں پاک فوج قوم کیساتھ کھڑی رہی،ہم سب ایک ہو کر کورونا کا مقاملہ کرینگے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج قوم کیساتھ کھڑی رہی،ہم سب ایک ہو کر کورونا کا مقاملہ کرینگے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی مدد لی گئی ہے، ہر مشکل وقت میں پاک فوج قوم کیساتھ کھڑی رہی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی، ہم سب ایک ہو کر کورونا کا مقاملہ کرینگے۔

انہوںٰنے کہاکہ اجلاس میں آکسیجن اور کوڈ 19 ویکسین پر بھی بات ہوئی، کورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا، تمام صوبے اور ادارے ملکر مقاملہ کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے پی آئی اے اور پاورکے معاملات پر بھی گفتگو کی، عید کی چھٹیاں ابھی فائنل نہیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں