جگن کاظم

ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ‘جگن کاظم

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہر انسان کو پیار ،محبت اور توجہ کے ساتھ عزت بھی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ توجہ اور محبت ہماری طرف سے بے اختیار ہوتی ہیں جبکہ عزت کروانا انسان کے اپنے اختیار میں ہے۔

آج تک دنیا میں جن لوگوں نے عزت اور نام کمایا وہ ان کا اپنا کردار تھا جس کی بدولت وہ معاشرے میں باعزت شخصیت کے طورپر نمایاں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی بے شمار ہستیاں ہیں جنہوں نے صرف اپنے فلاحی کاموں کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت بھی کروائی جس پر ہمیں فخر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں