فواد چوہدری

ہتک عزت سول قانون ہے ،تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامک لاء کے واضح قوانین ہیں ، جرم پرسخت سزائیں ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہتک عزت سول قانون ہے لیکن تہمت،تضحیک اور بہتان اسلامک لاء کے واضح قوانین ہیں اور اس جرم پرسخت سزائیں ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خصوصاًسورہ النِسا میں خواتین پر تہمت تو حدہی لہذاٰ یہ کہنا درست نہیں کہ کریمنل قانون بنانا غلط ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحث یہ ہونی چاہئے کہ اس کا غلط استعمال روکا جائے نہ کہ یہ کہ قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں