ہا رون آباد

ہا رون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے تحصیل آفس میں مسجد سیدنا بلالؓ کا سنگ رکھ دیا

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ہا رون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے تحصیل آفس میں مسجد سیدنا بلالؓ کا سنگ رکھ دیا ، اس موقع پر تقی احمد سید تحصیلدار ہارون آباد ، الطاف حسین بٹر نائب تحصیلدار ، علی اکبر ڈھلوں سمیت دیگر معززین شہری موجود تھے ،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور ہمارے لئے یہ بات باعث ثواب ہے کہ ہم سب اس کاوش میں حصہ لے رہے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے مزید کہا کہ مسجد کی تعمیر کے حوالہ ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی نگرانی الطاف حسین بٹر نائب تحصیلدار اور علی اکبر ڈھلوں کریں گے ، عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے تحصیل آفس ہارون آباد میں مسجد کی تعمیر کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں