تنقید کا شکار

ہانیہ عامر پھر تنقید کا شکار‘ انٹرنیٹ پراوور ایکٹنگ کی دکان قراردیدیا گیا

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنا نیا وی لاگ شیئر کرنے کے بعد ایک بار پھر مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔ حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ شیئر کیا گیا جس میں ہانیہ عامر کو ناک جبکہ ان کے دوست کو کان چھدوانے کے لیے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ناک چھدوانے کے دوران تکلیف کی شدت سے اداکارہ رو بھی پڑیں جبکہ ان کے مرد دوست ہنستے ہوئے کان چھدواتے نظر آئے تاہم مداحوں کو ہانیہ عامر کی نئی ایکٹیویٹی نہ بھائی۔ ایک صارف نے اداکارہ کی تکلیف پر شدید ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اب اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی،

بس لگتا ہے جیسے ذرا سی سوئی چبھی ہو۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ نے سارے کام لاک ڈاون میں ہی کرنے ہیں۔ ایک صارف نے ہانیہ کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دے دیا جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کے ناک چھدوانے کے طریقے کو ہی غلط قرار دیا اور لکھا کہ اچھے طریقے مثلا پستول سے کروانی چاہیے۔ مریم نامی صارف نے لکھا کہ درد ہوتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ بہت سے تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں