ہاشم جواں بخت

ہاشم جواں بخت نے وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی

لاہور(نمائندہ عکس) پنجاب کے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے اپنے وزیراعلیٰ بنانے کی خبریں قیاس آرائیاں قرار دیدیں۔وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے لاہور کےمقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ان کے وزیراعلیٰ بننے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، تحریک انصاف کےٹکٹ پر منتخب ہونے والا کوئی بھی شخص پارٹی نہیں چھوڑے گا، اگر کسی کو پارٹی پالیسی کےخلاف جانا ہے تو پہلے استعفیٰ دے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کےاندر رہ کر تحفظات کا اظہار کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن پارٹی لائن کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے اسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ دینا چاہیے جس طرح انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بناتے وقت کیا تھا۔

صوبائی وزیر نے مہنگائی سمیت ترقیاتی بجٹ پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، مہنگائی پربہتر انداز میں قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، صوبائی حکومت معاشی طور پر جتنی مستحکم اب ہےماضی میں کبھی کوئی حکومت نہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران صوبےمیں 300 رمضان بازار لگائے جائیں گے، آئندہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں