عید میلا د النبی

ہارون آباد میں عید میلا د النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد میں عید میلا د النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد شہر میں عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،

شہر بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی،جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے ،

عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس صبح آٹھ بجے تاریخی مرکزی جامع مسجد سے نکلے گا جس میں علمائے مشائخ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ شرکت کریں گے، جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا میونسل کمیٹی ہارون آباد کے سبزہ زار لان میں آکر اختتام پذیر ہوگا ، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہارون آباد میں پولیس سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں