ہارون آباد

ہارون آباد مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، پولیس مصروف تفتیش ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس روڈ پر 121والا پھاٹک فقیر والی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں مدثر سکنہ چشتیاں نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، اطلاع پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں