ہارون آباد

ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ، ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج ،

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او چودھری بشیر احمد کی سربراہی میں علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،

گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر سب انسپکٹر ناظم علی تھانہ صدر پولیس نے اپنی پولیس نفری کیساتھ نواحی گاﺅں86فائیو آر میں ایک امرود کے باغ میں چھاپہ مارکر عابد نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اُس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد (1260) گرام چرس برآمد کرلی ، پولیس نے منشیات قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں