سبزی و فروٹ منڈی

ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کیساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا ،

اس موقع پر چودھری لطیف اللہ محکمہ زراعت آفیسر ہارون آباد و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں وپھلوں کی دستیابی اور تھوک قیمتوں کوبھی چیک کیا اور شیڈز وسٹالز پر آلو، پیاز، ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی بولیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی مقدار کو چیک کیا، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے سبزی منڈ ی میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی کا جائزہ بھی لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں