ہارون آباد

ہارون آباد:گورنمنٹ میونسل کمیٹی ہائی سکول میں کورونا وائرس بارے آگاہی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن)گورنمنٹ میونسل کمیٹی ہائی سکول میں کورونا وائرس بارے آگاہی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد،تقریب میں سکول کے بچوں اور اساتذہ اکرام نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامرر ضا نے کہا کہ عوام کورونا وائر س بارے پریشانی کا شکار نہ ہوں ، ٹوٹکوں کی بجائے ہسپتال جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،

یہی کورونا وائر س سے بچنے کا صحیح طریقہ ہے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامرر ضانے مزید کہا کہ طلباءسمیت شہریوں کو چاہیے کہ صاف ستھری اور صحت مند غذا استعمال کریں ، شہری ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور ملنے سے اجتناب برتیں ، موجودہ صورتحال میں پانی کا استعمال زیادہ کریں ، کھلی جگہوں پر کھانسنے اور چھینکنے سے اجتناب برتیں ، ایک دوسرے سے لی گئی چیزوں سے بھی اجتناب برتیں ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی بیماری چین سے شروع ہوئی جو کہ اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں کوونا وائرس پھیلنے سے پاکستانی انتظامیہ بھی الرٹ ہوچکی ہے۔ چین میں2700 سے زائد لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایران میں بھی کافی لوگ اس کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں دو کوونا وائرس کے کیس سامنے آئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں