ہارون آباد

ہارون آباد:مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،باپ بیٹی جاں بحق

ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن) نواحی گاوں 58فور آر کے قریب مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،باپ بیٹی جاں بحق ، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس نے ڈاہرانوالہ روڈ پر 58فور آر سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 52سالہ محمد حنیف اور اس کی 28سالہ بیٹی روبینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،

موٹر سائیکل سوار محمد حنیف اپنی شادی شدہ بیٹی روبینیہ کے ہمراہ شہر کی جانب آرہے تھے کہ 58فور آر سٹاپ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کرد یا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں